سعودی عرب شیخ نمر مسئلے پر عراقی مفتی کی ثالثی پر متفق

IQNA

سعودی عرب شیخ نمر مسئلے پر عراقی مفتی کی ثالثی پر متفق

11:16 - December 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3500005
بین الاقوامی گروپ: اہل سنت عراق کے ترجمان «عامرالبیاتی» کے مطابق سعودی حکام شیخ نمر کے معاملے پر «شیخ مهدی الصمیدعی» کی ثالثی پر متفق ہوگئے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الفرات نیوز»کے مطابق اہل سنت عراق کے ترجمان «عامرالبیاتی» نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے شیخ نمر کے معاملے پر «شیخ مهدی الصمیدعی» کو ثالثی کی پیشکش کی ہے
«عامرالبیاتی» کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اس حوالے سے عراق کے معروف سنی مفتی «شیخ مهدی الصمیدعی» کو سعودی وزیر «عادل الجبیر» کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے.
عامر البیاتی کے مطابق عراق کے داالافتاء سے گفتگو مکمل ہونے تک شیخ نمر کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے.
اور اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں ۔
آیت اللہ نمر کے بھایی «محمد النمر» کے مطابق پھانسی کی سزا معطل کی درخواست بھی رد ہوچکی ہے اور اب صرف سعودی بادشاہ کا ساین باقی رہ گیا ہے.

نظرات بینندگان
captcha