عراقی مرجع تقلید: سعودی اتحاد سے صهیونیوں کو فائدہ ہوگا

IQNA

عراقی مرجع تقلید: سعودی اتحاد سے صهیونیوں کو فائدہ ہوگا

9:12 - January 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500025
بین الاقوامی گروپ: عراق کے مرجع تقلید شیخ جواد الخالصی نے سعودی اتحاد کو فرقہ وارانہ قرار دیتے ہوئے اس اتحاد کو صھیونیوں کے لیے مفید قرار دیا

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عراق کے مرجع تقلید شیخ جواد الخالصی نے دہشت گردی کے نام پر نام نہاد سعودی اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد سے  داعش کا مقابلہ کیا جائے گا نہ کسی اور دہشت گرد سے بلکہ اس کا ٹارگٹ حزب اللہ ، حماس اور دیگر اسرائیل مخالف مقاومتی تحریکیں ہوں گی
انکا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعی اسلامی اتحاد ہوتا تو ہم ضرور اسکی حمایت کرتے۔
الخالصی نے یمن پر سعودی حملے کو تاریخی غلطی قرار دیتے ہوئے اسکی بھی بھر پورمذمت کی۔
سعودی عرب نے 15 دسامبر کو 34 اسلامی ممالک پر مشتمل الائنس کا اعلان کیا ہے اور کئی اہم ممالک نے اس سے بے خبری اور لاتعلقی کا اظھار کیا ہے اور توقع ظاہر کی جاتی ہے کہ یہ اتحاد صرف کاغذ اور میڈیا تک محدود رہے گا۔

3471283

نظرات بینندگان
captcha