مولوی عبدالعزیز کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

IQNA

مولوی عبدالعزیز کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب

9:52 - January 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3500185
بین الاقوامی گروپ: رپورٹس موصول ہونے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار اسے پارلیمنٹ میں پیش کرینگے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی پولیس نے رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس کے مطابق مولانا عبدالعزیز ان کے 10 سے زائد ساتھی مولویوں اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔
ایکنانیوز-اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزرت داخلہ نے چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے چیف سیکریٹریز سے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔ رپورٹس موصول ہونے کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار اسے پارلیمنٹ میں پیش کرینگے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی پولیس نے رپورٹ مرتب کرلی ہے، جس کے مطابق مولانا عبدالعزیز ان کے 10 سے زائد ساتھی مولویوں اور ان کے خاندان کے دیگر ارکان کے خلاف مجموعی طور پر 4 مقدمات درج ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سیکریٹری داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر اسلام آباد اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کو سرکاری مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ لال مسجدکے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز یا ان کے بھانجے لال مسجد کے موجودہ خطیب مولانا عامر صدیق کے خلاف ملک بھر کے کسی بھی تھانے یا عدالت میں جہاں کہیں بھی کوئی بھی مقدمہ درج یا زیر سماعت ہے تو اس کی تفصیلات سے وفاقی حکومت کو فوری آگاہ کیا جائے۔
نظرات بینندگان
captcha