ترکی میں داعش کے 5 لاکھ حامی دندناتے پھر رہے ہیں

IQNA

ترکی میں داعش کے 5 لاکھ حامی دندناتے پھر رہے ہیں

20:30 - January 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502299
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شکر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ ترکی میں تقریبا پانچ لاکھ داعش کے حامی موجود ہیں۔
ترکی میں داعش کے 5 لاکھ حامی دندناتے پھر رہے ہیں

ایکنانیوز- شفقنا- انہوں نے کہا  کہ ملک کی بنیادیں کمزور ہو چکی ہیں جس میں دہشت گرد کاروائیوں کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ موجودہ سیکورٹی انتظامات سے ملک میں ہونے دہشت گردانہ حملوں کو روکنا ناممکن ہے۔

محمد شکر نے کہا کہ اس کا صرف ایک ہی طریقہ کار یہ ہے کہ جن دہشت گردوں کی پرورش کی گئی ہے ان کو ختم کریں۔

 انہوں نے شام اور عراق میں موجود دہشت گردوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا  کہ ترکی کے مختلف علاقوں سے لوگ شام میں جاکر داعش کی صف میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ سوڈان اور برطانیہ سے بھی نوجوانوں کو غازی عنتاب لایا جاتا ہے تاکہ وہ داعش کی مدد کر سکیں۔

محمد شکر نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد ہوائی جہاز کے ذریعے استنبول اور غازی عنتاب پہنچے اور پھر انہیں شام جہاد کے لئے بھیجا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha