اسکاٹ لینڈ میں اسلام کے تعارف کے لیے انتھک کاوش

IQNA

اسکاٹ لینڈ میں اسلام کے تعارف کے لیے انتھک کاوش

19:10 - January 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502302
بین الاقوامی گروپ: اسکاٹ لینڈ کے شہر «ڈانڈی» میں فلاحی ادارے کے تعاون سے اسکول کے طلباء کے لیے تعارف اسلام کی مہم شروع کی گیی ہے.
اسکاٹ لینڈ میں اسلام کے تعارف کے لیے انتھک کاوش

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «thecourier» کے مطابق اسلامی فلاحی ادارے «اسٹوڈنٹ آف حضرت محمد(ص)» اور انکی ذیلی شاخیں «هریس»، «مورگان» اور «کرایجی» اکیڈمی کے تعاون سے اسکول طلباء کو اسٹیشنری تحایف دیکر اسلام کے حوالے سے تعارف کی مہم شروع کی گیی ہے۔

مہم کے سیکریٹری«رضوان رفیق» کا کہنا ہے : اکثر ہم طلبا کودیکھتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کو اسلام سے وابستہ سمجتھے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ ہماری مہم کے بعد وہ اس سوچ کو غلط سمجھنے لگے ہیں۔

فیس بک پیچ پر سروے کے مطابق ڈانڈی شہر کے اٹھاونوے فیصد طلبا اب اسلام کو سمجھنے کی بات کرتے ہیں۔

رضوان کا کہنا ہے کہ تحایف کے اچھے اثرات ظاہر ہویے ہیں اور سال بھر میں ہم نے بارہ سو طلبا کو تحایف دیے ہیں جنمیں اٹھانوے فیصد اب اسلام کے حوالے سے اچھے خیالات رکھتے ہیں۔

رضوان نے دلچسپ انکشاف کرتے ہویے کہا ہے کہ اس مہم سے پہلے جب ہم نے طلبا سے کہا کہ اسلام کے بارے میں خیالات لکھے تو اکثر نے داعش اور دہشت گردی کے ذکر کیا اور ہم سچ لکھنے پر بہرحال انکے مشکور ہیں مگر اب وہ بہت اچھے انداز میں سوچتے ہیں۔

انکا کہنا ہے: ہم نے فرض جانا کہ اسلام کو متعارف کرانے کے لیے کوشش کریں اور تحفہ دیکر اسلام اور سیرت سے ہم بچوں کو آشنا کرانے میں کامیاب ہویے۔

3562524
نظرات بینندگان
captcha