داعش کے جنگجووں کی شام سے پنجاب واپسی

IQNA

داعش کے جنگجووں کی شام سے پنجاب واپسی

12:17 - January 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502309
بین الاقوامی گروپ: حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ افراد کے واپس پنجاب آنے سے سیکیورٹی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

داعش کے جنگجووں کی شام سے پنجاب واپسیایکنانیوز- ڈان نیوز کے رپورٹس کے مطابق داعش سے وابستہ افراد ظاہری طور پر پاکستان سے جنگ میں شامل ہونے کے لیے شام گئے تھے، جو اب افغانستان کے راستے واپس آرہے ہیں۔

ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ کچھ پاکستانی شام میں جاری جنگ میں شمولیت کے لیے گئے ہیں، جہاں داعش اور حکومت کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جاری ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے عامر رضا کے مطابق آنے والے بعض دہشت گردوں کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پاکستانی ہیں یا تارکین وطن ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عسکریت پسندی پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصرکے خلاف فعال کردار ادا کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس چیف اسرار احمد عباسی نے ڈان کو بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع میں مشترکہ سرچ آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔
نظرات بینندگان
captcha