ہندوستان؛ «معجزه» قرآن نمائش کا انعقاد

IQNA

ہندوستان؛ «معجزه» قرآن نمائش کا انعقاد

19:54 - January 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502311
بین الاقوامی گروپ: ہندوستان میں معجزہ قرآن کے موضوع پر منگلور میں منعقد ہونے والی نمائش میں قرآن اور اسلام پر اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات دیے گیے

ہندوستان؛ «معجزه» قرآن نمائش کا انعقاد


ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «Times of India»کے مطابق ہندوستانی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں پانچ روزہ نمایش منعقد کی گیی۔

اس قرآنی نمائش میں جنین شناسی، انسانی بدن میں اناٹومی، الکوحل کے مضر اثرات، داعش اور دہشت گردی کے موضوعات پر نشستیں بھی منعقد کی گئیں جنمیں قرآنی حوالے سے ان موضوعات کا جایزہ لیا گیا۔

نمایش کے سربراہ محمد حنیف اوپینانگاڈی کا اس حوالے سے کہنا ہے: اسلام ہمیں امن کا پیغام درس دیتا اور قتل و غارت سے منع کرتا ہے

انکا کہنا تھا کہ یہ واضح قرآنی حکم ہے کہ جو ایک انسان کا قتل کرتا ہے اس نے گویا انسانیت کا قتل کیا ہے۔

اوپینانگاڈی نے قرآنی تعلیمات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ داعش اور اسلام کو وابستہ قرار دیتے ہیں ایسے لوگ مکمل طور پر اسلام سے بے خبر ہیں۔

پانچ روزہ نمائش میں ہزاروں غیر مسلم باشندوں نے شرکت کی ہیں۔

3563233
نظرات بینندگان
captcha