ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق واقعہ پاروآ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا جبکہ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے البتہ مزید تحقیقات کے بعد کیس کی نوعیت تبدیل ہوسکتی ہے'۔
واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور رشتے داروں نے احتجاج کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ 'فرقہ وارانہ قتل' ہے۔
تاہم حکومتی عہدے داروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔