عمان؛ خلیج فارس ممالک کے جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ

IQNA

عمان؛ خلیج فارس ممالک کے جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ

7:45 - February 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502575
بین الاقوامی گروپ: اٹھایسویں قرآن وحدیث مقابلے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوچکے ہیں

عمان؛ خلیج فارس ممالک کے جوانوں کا شاندار قرآنی مقابلہ


ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق اٹھائیسویں قرآن وحدیث مقابلوں میں خلیج فارس کے مختلف ممالک سے چالیس قرآنی نمایندے شریک ہیں۔


مسقط کی جامع مسجد «سلطان قابوس» میں جاری مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمان کے مفتی اعظم کے مشیر «کهلان بن نبهان الخروصی» نے کہا : ان مقابلوں سے قرآن فھمی اور روحانی ماحول بنانے میں مدد ملتی ہے اور ہماری جوان نسل میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ ان تعلیمات کو ذمہ دارانہ طور پر دوسروں کو منتقل کرسکے۔


قرآن و حدیث مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج محمد بن ساعد المنوری نے تقریب سے خطاب میں کہا : جمعے تک جاری ان مقابلوں میں تین گروپس شامل ہیں جنمیں اکیس سے پچیس سال، سولہ سے بیس سال اور گیارہ سے سولہ سال کا گروپ شامل ہے۔


المنوری نے مزید کہا : قرآن و حدیث مقابلے خلیج تعاون کونسل کے تعاون سے منعقد کیے جارہے ہیں اور ہرسال کسی ایک ملک میں مذکورہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔

3578461

نظرات بینندگان
captcha