جرمن اخبار: مغرب اسلام سے خوفزدہ اورمیڈیا نادرست تبلیغات پر مامور ہے

IQNA

جرمن اخبار: مغرب اسلام سے خوفزدہ اورمیڈیا نادرست تبلیغات پر مامور ہے

7:50 - February 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502576
بین الاقوامی گروپ: جرمن اخبار«دی ٹسایٹ» لکھتا ہے: مغرب کو خدشہ ہے کہ اسلام کا نسخہ مغربی نظام کو لپیٹ سکتا ہے اور اسی بنیاد پر میڈیا اسلام کے درست چہرے کی بجائے اسکو ایک وحشی دین کے طور پر پیش کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے

جرمن اخبار: مغرب اسلام سے خوفزدہ اورمیڈیا نادرست تبلیغات پر مامور ہے


ایکنا نیوز- المصریون نیوز ایجنسی کے مطابق روزنامه «دی ٹسایٹ» (Die Zeit) لکھتا ہے : مغربی میڈیا مسلسل اسلامو فوبیا پر کام کررہا ہے اور اسلام مخالف سرگرمیوں کو اچھالنے میں مصروف عمل ہے

اخبار کے مطابق ساٹھ سے اسّی فیصد جرمن اور مغربی ٹی وی چینلز اور اخبارات اسلام کو دہشت گرد، تنگ نظر ، شدت پسند اور خشک و خالی مذہب کے عنوان سے پیش کررہے ہیں مگر کیا واقعا اسلام ایسا ہی ہے ؟

جرمن اخبار لکھتا ہے: مغربی میڈیا نے اسلام کے چہرے کو بدنما پیش کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس طرح سے اسلام کو پیش کررہا ہے جسکا عملی مشاہدہ حتی شدت سلفیوں میں بھی دیکھنا ممکن نہیں ۔


اخبار کے مطابق ارفورٹ یونیورسٹی کے استاد «کای حافظ» کا خیال ہے کہ اکثر اسلامی ممالک جیسے تیونس، لبنان ،انڈونیشیاء اور ترکی وغیرہ میں مسلمان امن ومحبت سے رہتے ہیں مگرمغربی میڈیا کو ذمہ داری دی گیی ہے کہ اسلام کا صرف منفی چہرہ پیش کریں۔


انکا کہنا ہے کہ مغرب کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں اسلامی نظام مغربی نظام کو لپیٹ نہ لے۔

اخبار کے مطابق یورپ کی نصف آبادی کا خیال ہے کہ اسلام میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ مغربی نظام اور کلچر کی جگہ لے سکے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ کے بعض ممالک میں اسلام فوبیا میں ستر سے اسّی فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے

اخبار کے مطابق اسلامی دہشت گردی کے عنوانات روز کے شہ سرخی بنتے ہیں اور یہ مسلہ مغربی شدت پسندی کے حق میں جارہاہے

3578008

نظرات بینندگان
captcha