اعتراضات کے بعد امریکی گستاخ معذرت پر مجبور

IQNA

اعتراضات کے بعد امریکی گستاخ معذرت پر مجبور

7:52 - February 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502577
بین الاقوامی گروپ: شدید اعتراضات کے بعد کلیلیفورنیا کے شہر «اسپرینگ ویلی» کے افیسر ھکٹرگسٹلوم نے ٹویٹر اور فیس بک پر مسلمانوں کی شان میں گستاخی کے حوالے سے معافی مانگ لی

اعتراضات کے بعد امریکی گستاخ معذرت پر مجبور


ایکنا نیوز- روزنامه «San Diego Tribune» کے مطابق ٹویٹر پر گسٹلوم نے مسلمانوں کو بھوت اور انسانیت سے خارج قرار دیا تھا جسپر مسلمانوں نے شدید اعتراضات کیے

مسلمان خاتون انیسه حاجی نے رد عمل ظاہر کرتے ہویے کہا : میں ان جملوں پر توجہ دینے کا عادی نہیں مگر اس طرح کے ذمہ دار افیسر کی توہین آمیز جملوں پر خاموش رہنا ممکن نہ رہا ۔

انکا کہنا تھا : گسٹلوم کے جملوں نے حیرت زدہ کردیا اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ کسی نے اس کا نوٹس نہ لیا۔


گسٹلوم ن شدید اعتراضات کے بعد ٹرمپ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ اور لکھا ہے: آئیے اپنے حاکم پر دباو ڈالیں تاکہ وہ مسلمانوں کے حوالے سے قوانین کو مزید سخت بنائے۔

گسٹلوم نے ایک چینل سے گفتگو میں کہا : میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں مگر لوگ بہت حساس ہوگیے ہیں

سین ڈیاگو مسجد کے امام طاها حسن نے رد عمل میں کہا کہ گسٹلوم کی باتیں بہت دل دکھادینے والی ہیں

اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈوں کا اہم حصہ اسکو قرار دیا جاسکتا ہے

طاها حسن نے کوشش کی کہ گسٹلوم سے اس مسلے پر بات کرے تو گسٹلوم نے معذرت کرتے ہویے کہا کہ اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں ۔

3578458

نظرات بینندگان
captcha