عادل الجبیر کا دوہ سعودیہ: سعودیہ کا عراق کو داعش کی راہ سے بھٹکانے کا منصوبہ

IQNA

عادل الجبیر کا دوہ سعودیہ: سعودیہ کا عراق کو داعش کی راہ سے بھٹکانے کا منصوبہ

10:37 - February 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502586
بین الاقوامی گروپ: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر 2003 کے بعد پہلی مرتبہ عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ بغداد پہنچنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے عراقی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکنا نیوز- شفقنا-سعودی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے استقبال کیا۔ سعودی وزیرخارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک میں منجمد تعلقات کی بحالی کیلیے اہم کردار ادا کرے گا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون اور داعش کیخلاف متحد ہوکر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

 

عادل الجبیر نے اپنے عراقی ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراقی سرکاری حکام نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ ماضی سے بہتر تعلقات کی راہ کھولے گا۔ یاد رہے کہ 2003 کے بعد کسی سعودی وزیرخارجہ کا یہ پہلا عراقی دورہ ہے۔

 

 

سعودی وزیر خارجہ نے داعش کیخلاف کامیابی پر عراقی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عراق کی حمایت جاری رکھے گی۔

 

 

ادھر عراقی فضائیہ کے طیاروں نے شام میں پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اردن کی سرحد کے قریب شدت پسند تنظیم داعش نے گھات لگا کر 15عراقی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 

 

بڑی حیران کن بات ہے کہ جیسے ہی عراق نے داعش کے خلاف فتوحات شروع کی ہیں اور موصل میں داعش کو شکست دینے کے بعد اب شام میں‌بھی داعشی تکفیریوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے سعودیہ نے عراق کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سعودی وفد کا 2003 کے بعد یہ پہلا دورہ ہے جس کا مطلب ہے کہ  سعودیہ کسی صورت یہ شکست قبول نہیں اور وہ عراق کے ساتھ داعش کے ساتھ مل کر جنگ کا نیا ڈھونگ رچا کر عراقی فورسز کو راہ سے بھٹکانا چاہتا ہے۔

 

کوئی بھی ذی شعور شخص اس بات کوتسلیم نہیں کر سکتا کہ سعودیہ کسی بھی طور شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ چاہتا ہے کیونکہ سعودیہ خود دہشت گرد گروپ کو شام اور عراق میں امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha