بھارت:اترپردیش میں عید میلاد النبیؐ سمیت 15 چھٹیاں ختم کر دی گئیں

IQNA

بھارت:اترپردیش میں عید میلاد النبیؐ سمیت 15 چھٹیاں ختم کر دی گئیں

15:06 - April 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3502886
بین الاقوامی گروپ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں عید میلاد النبیؐ اورجمعۃ الوداع سمیت 15 چھٹیاں ختم کر دی گئیں۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق اتر پردیش کے سخت گیر وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے سماجی میڈیا پر جمعۃ الوداع اور عید میلادالنبی سمیت 15 عام تعطیلات کو ختم کرنے کا اعلان کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ رواں سال سے ہی نافذ العمل ہوگا۔

اس کے علاوہ خواجہ معین الدین چشتی،چندر شیکھر،پرشورام سمیت دیگر کے یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو ختم کیا جا رہا ہے،اس وقت اتر پردیش میں 42 سرکاری چھٹیاں ہیں جن میں سے 17 مشہور شخصیتوں کے اعزاز میں ہوتی ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha