ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈائریکٹر تعلقات عامہ صوبہ پنجاب عظمیٰ نوید نے کہا ہے کہ مغرب نے خواتین کے حقوق کو پامال ،باپ ،بھائی اور بیٹے کی محبت سے محروم کیا ۔برابری کے نام پر عورت کا بدترین استحصال کیا گیا ،مغر ب اپنی شیطانی تہذیب کو مسلط کرنے کیلئے مسلم دنیا کے حکمرانوں کے ذریعے ہمارے خاندان کے قلعہ کو مسمار کرنا چاہتا ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام پاکستان کی خوشحالی میں عورت کا کردار کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر خواتین کے حقوق کے تحفظ سے ہی عورت کو احترام اور اعتماد دیا جاسکتاہے ۔اسمبلیوں میں بیٹھی ہوئی مغرب زدہ خواتین پاکستانی عورت کی نہیں اپنی پارٹیوں کے سربراہوں کی نمائندگی کررہی ہیں۔ اس موقع پر کوثر خالد ،فرح عرفان و دیگرنے بھی خطاب کیا۔