یورپی پارلیمنٹ میں دہشت گردی کے خلاف شیعہ عالم کا خطاب

IQNA

یورپی پارلیمنٹ میں دہشت گردی کے خلاف شیعہ عالم کا خطاب

11:32 - June 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503191
بین الاقوامی گروپ: آزادی مذاہب کے عنوان سے یورپی پارلیمنٹ میں حجت‌الاسلام والمسلمین صالحی‌خوانساری نے اسلام میں دہشت گردی کی مذمت کے عنوان سے لیکچر دیا

یورپی پارلیمنٹ میں دہشت گردی کے خلاف شیعہ عالم کا خطاب


ایکنا نیوز- بروکسل میں «مهدیه» مرکز کے امام حجت‌الاسلام والمسلمین سید‌ضیاء‌الدین صالحی‌خوانساری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں دلچسپ موضوع اٹھایا گیا کہ ہم ایران کو دہشت گردی کے حوالے سے قصور ٹھرانے کے بجائے سعودی عرب کی مذمت کیوں نہیں کرتے کیونکہ تمام دہشت گردی کا سرچشمہ سعودی افکار و اطوار سے وابستہ نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پالیمنٹ کے رکن ڈنیسٹو جانگ نے اسلام کو وحدت کا دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نجف میں آیت‌الله سیستانی سے ملاقات کی تو انہوں نے اسلامی ، عیسائی اور دیگر ادیان پر خوبصورت گفتگو کی ۔


حجت‌الاسلام والمسلمین صالحی‌خوانساری کا کہنا ہے کہ میں نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا تو کہا کہ جدید دور میں انسانیت اور شخصیت کی بجائے لباس اور جوتوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور یہ افسوسناک امر ہے۔

ایک شعیہ عالم دین ہونے کے ناطے میرا دل خون کے آنسو روتا ہے جب دنیا کے کسی ملک اور کسی جگے پر کسی کا خون ناحق بہتا ہے کیونکہ اسلام تو امن ومحبت کا دین اور سلامتی کی ضمانت ہے

بلاشبہ داعش کسی دین کے پیروکار نہیں گرچہ انکے ہاتھ میں اسلام کا پرچم ہے مگر یقینا وحشت و بربریت کی گنجایش کسی دین میں نہیں۔

یورپی پارلیمنٹ میں دہشت گردی کے خلاف شیعہ عالم کا خطاب

3612976

نظرات بینندگان
captcha