دہشتگردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہوا ‘ 2 سال سے بول رہا تھا ملک میں داعش موجود ہے رحمن ملک

IQNA

دہشتگردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہوا ‘ 2 سال سے بول رہا تھا ملک میں داعش موجود ہے رحمن ملک

15:18 - June 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503192
بین الاقوامی گروپ: دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہوا ہے ، میں 2 سال سے بول رہا تھا کہ ملک میں داعش موجود ہے ، اب ہم نہ ایران اور قطر کے رہے اور نہ ہی سعودی عرب کے رہے۔
ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان  کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ 2 سال سے بول رہا ہوں کہ ملک میں داعش موجود ہے اوروقت کے ساتھ ہی نئی تنظیمیں سامنے آ رہی ہیں ۔ لشکر جھنگوی العامی بھی داعش کا حصہ ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز پارا چنار سے ہو گیا ہے۔ بلوچستان اور دیگر شہروں میں دہشت گرد حملہ کرتے ہیں،ایجنسیوں کی جانب سے جلدی الرٹس پر ایکشن نہیں ہوتا۔ 
رحمن ملک نے کہاکہ ہم نہ ایران کے رہے نہ ہی سعودی عرب کے جبکہ خطے کی صورتحال پر نواز شریف کو کردار ادا کرنا ہو گا
نظرات بینندگان
captcha