روس میں الجزائر کے تعاون سے قرآن کی تقسیم

IQNA

روس میں الجزائر کے تعاون سے قرآن کی تقسیم

10:33 - June 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503199
بین الاقوامی گروپ: الجزائر کے تعاون سے قرآن مجید کے نسخے روس کے مسلمانوں میں تقسیم کیے گیے

روس میں الجزائر کے تعاون سے قرآن کی تقسیم


ایکنا نیوز- الجزائر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو کی مختلف مساجد میں الجزائر کے تعاون سے عوام میں تقسیم کے لیے ہزار جلد قرآنی نسخے ارسال کیے گیے ہیں

الجزائر کے سفارت خانے کے مطابق وزارت اوقاف نے ثقافتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک میں روابط بڑھانے کے لیے یہ کام انجام دیا ہے تاکہ روس کے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات میں استحکام پیدا کیا جاسکے۔

قرآن مجید تقسیم کرنے کی تقریب میں علما اور دانشورں کے علاوہ مختلف اسلامی ممالک کے سفراء بھی موجود تھے۔


روس میں مفتی کونسل کے ڈپٹی روشان عباس‌اف نے کہا کہ اس سے مسلمانوں کو خوشی ہوگی اور الجزائر کے دیگر مسلمانوں سے بہتر تعلقات کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے

الجزائر کے سفارت خانے کے سیکریٹری محمد میرایمی، روس میں الجزایر کے سفیر اسماعیل علاوه کی کوششوں سے ثقافتی و تعلیمی وفود کے علاوہ بہت سے دوطرفہ تعلقات پر کام ہوچکے ہیں ۔

روس میں مفتی کونسل کے سربراہ شیخ راوی عین‌الدین نے تقریب قرآن کی تقسیم سے خطاب میں اس اقدام کوسراہتے ہوئے الجزایر کے سفارت خانے کو اعزازی میڈل بھی عطا کیا ۔

3613208

نظرات بینندگان
captcha