ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی مرکز سے شایع ہونے والا ثقافتی میگزین لکھتا ہے : سال نو کے آغاز پر اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی تدریس میں اضافہ ہوگا
میگزین کے مطابق اس سے پہلے صرف پرایمری اسکولوں میں اسلام کے حوالے سے پڑھایا جاتا تھا مگر اب میڈل اسکولوں میں بھی اسلام شناسی کا درس دیا جائے گا ۔
رپورٹ کے جرمن وزیر ثقافت الیگزنڈر لورٹز نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار میڈل اسکولوں میں دین اسلام کا درس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اسلامی کورس جرمن وزارت ثقافت اور ترکی کے جامعه اسلامی احمدیه (DITIB) کے تعاون سے پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس سے پہلے صرف جماعت چہاریم تک اسلامیات پڑھایا جاتا تھا
اس سال چھپن پرایمری اسکولوں کے ساتھ تیرہ میڈل اسکولوں میں اسلامیات کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میگزین لکھتا ہے کہ اس سال ۳۳۴۹ طالبعلموں نے اسلامیات پڑھنے کے لیے نام لکھوایا ہے جنکے لیے اٹھتّر ٹیچروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔