بورکینافاسو میں دو قرآنی مبلغ جان بحق

IQNA

بورکینافاسو میں دو قرآنی مبلغ جان بحق

14:50 - August 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503409
بین الاقوامی گروپ: کویت سے تعلق رکھنے والے دو قرآنی مبلغ دہشت گردانہ واقعے میں جان بحق ہوگیے ہیں

بورکینافاسو میں دو قرآنی مبلغ جان بحق


ایکنا نیوز- نیوز چینل «إرم نیوز» کے مطابق ایک ریسٹورنٹ پر فایرنگ کے واقعے میں کم از کم ۱۷ افراد جان بجق ہوگیے تھے جنمیں کویت سے تعلق رکھنے والے دو قرآنی مبلغ بھی شامل ہیں۔

شهر «آواگادوگو» کی ترک ریسٹورنٹ پر حملے میں قرآنی مبلغین میں کویت یونیورسٹی کے استاد «ولید العلی» اور «شیخ فهد الحسینی» کا نام بتایا جاتا ہے۔

کویت کے امیر «شیخ صباح جابر احمد الصباح» نے حکم دیا ہے کہ ان دو قرآنی مبلغین کے جنازے کو فوری طور پر خصوصی ہوائی جہاز سے کویت منتقل کیا جائے۔


قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں ترک ریسٹورنٹ «عزیز استانبول» جو بورکینافاسو کے اہم علاقے میں واقع ہے اس پر دہشت گردوں نے فایرنگ کیا تھا۔

اس ریسٹورنٹ میں زیادہ تر غیر ملکی سیاح کھانے کے لیے آتے ہیں ۔

یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ «فیڈریکا موگرینی» نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

بورکینافاسو میں دو قرآنی مبلغ جان بحق

بورکینافاسو میں دو قرآنی مبلغ جان بحق


3630570

نظرات بینندگان
captcha