لندن؛ اسلام مخالف جرائم کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز

IQNA

لندن؛ اسلام مخالف جرائم کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز

8:15 - October 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503682
بین الاقوامی گروپ: اسلام مخالف جرایم اور تعصبات کے خاتمے کے لیے لندن ٹرانسپورٹ کمپنی اور لندن پولیس کے تعاون سے مہم شروع کی گیی ہے

لندن؛ اسلام مخالف جرائم کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز


ایکنا نیوز-لندن اخبار" اسٹینڈرڑ" کے مطابق لندن ٹرانسپورٹ کمپنی اور لندن پولیس کے باہمی تعاون سے شہر کے مختلف حصوں میں دوسو پروگرام منعقد کیے جائیں گے جنمیں نسل پرستی اور اسلام مخالف تعصب و جرایم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینے کی کوشش کی جائے گی ۔

لندن میں بسوں اور میڑو ٹرین میں مسلمانوں کو متعدد بار تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جنکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وایرل ہوتی آرہی ہے۔


پروگرام میں لندن پولیس مساجد کا دورہ کرے گی جبکہ اڈوں اور اسٹیشنوں پر جرایم کی رپورٹ کے مراکز قایم کیے جائیں گے۔

لندن پولیس کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں پچیس فیصد اضافہ ریکارڑ کیا گیا ہے۔


گذشتہ سال بھی لندن پولیس اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے تعاون سے «امن کا سفر سب کے لیے » اور «ہم سب ایک ہیں» (#WeStandTogether) کے ساتھ مہم چلائی گیی تھی جسمیں لوگوں کو محبت سے رہنے کی تاکید کی گیی تھی/.

3653708

نظرات بینندگان
captcha