ایکنا نیوز- فلسطینی نیوز ایجنسی(صفا) کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مختلف مظاہروں میں اب تک دو فلسطینی شہید اور ۱۱۱۴ دیگر زخمی ہوچکے ہیں جو غزہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ھلال احمر کے مطابق تیس سالہ جوان«محمد مصری» اورچون سالہ «ماهر عطا الله» اسرائیلی فورسز کی فایرنگ اور بم باری کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بم باری کی بھی اطلاعات ملی ہیں جنمیں ایک چھ مہینے کے بچے کی شہادت کی بھی خبر گردش کررہی ہے۔/