کینسر کو شکست دینے کے بعد حفظ قرآن کا سہارا

IQNA

کینسر کو شکست دینے کے بعد حفظ قرآن کا سہارا

8:35 - July 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504822
بین الاقوامی گروپ: مصری نابینا بچی حنین اشرف ابوالوالعینین نے کینسر کے باجود حفظ قرآن کا کارنامہ سرکرلیا ہے

کینسر کو شکست دینے کے بعد حفظ قرآن کا سہارا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  الیوم السابع کے مطابق مصری نابینا بچی  حنین اشرف ابوالعینین محمد کی عمر اس وقت نو سال ہے اور وہ جامعہ الازھر کے اسکول «قرین» کی طالبہ ہے۔

 

حنین نو مہینے کی عمر میں کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگیی اور پھر اس بیماری کے اثر سے انکی بینائی چلی گیی۔

 کینسر کو شکست دینے کے بعد حفظ قرآن کا سہارا

خدا نے انکو بیماری کے برابر ایسا صبر عطا کیا کہ انکے معالج اور شرقیہ  «انکولوجی(سرطان‌شناسی)» کے تمام اسٹاف حیران رہ گیے تھے۔

 

صرف سال سال کی عمر میں انہوں نے قرآن مجید کو حفظ کرلیا اور مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا شروع کیا۔

حنین کی ماں اعتماد فتحی کا کہنا تھا: «پیدایش کے چند ماہ بعد وہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیی اور پھر آزمایش کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ انکو کینسر کی بیماری لاحق ہوگیی ہے».

 کینسر کو شکست دینے کے بعد حفظ قرآن کا سہارا

انکا کہنا تھا: «میں نے صبر سے کام لیا اور اسی وقت سے کیموتھراپی کا علاج شروع کیا اور پھر ایک دن ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب وہ صحت یاب ہوچکی ہے».

حنین کے والد اشرف ابوالعینین کا کہنا تھا: «حنین نے تین سال کی عمر سے حفظ قرآن پر کام شروع کیا اور قلیل مدت میں خدا کی توفیق سے وہ قرآن مجید کو حفظ کرنے میں کامیاب ہوئی».

 

انکا کہنا تھا: «سات سال کی عمر سے قومی سطح پر پندرہ مقابلوں میں حنین نے حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں انکو پوزیشن ملی».

3729161

نظرات بینندگان
captcha