ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے ہمراہ پاکستان کے شہر کویٹہ میں بھی سینکڑوں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے تقریب میں شریک تھیں۔
پروگرام میں خواتین مقررین نے فضایل و مصایب کربلا بیان کیں جبکہ اس موقع پر مائیں اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کرتی رہیں۔
واضح رہے کہ عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔