بین‌الحرمین میں حافظان قرآن کا موکب

IQNA

بین‌الحرمین میں حافظان قرآن کا موکب

14:18 - September 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505117
بین الاقوامی گروپ: دو پچاس حفاظ کرام کے جلوس نے بین الحرمین میں عزادار اور پیدل روی کی سعادت حاصل کی

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  dar-alquran.org؛ کے مطابق آستانہ حسینی کے دارلقرآن مرکز کے تعاون سے بابل۔ بصرہ اور کربلا کے حفاظ کرام نے موکب کا اہتمام کیا اور بین الحرمین میں عزاداری کی۔

 

دارالقرآن مرکز کے انچارج علی عبود طایی کا حفاظ کرام کے موکب اور عزاداری کے حوالے سے کہنا تھا: سالانہ پیدل روی میں دوسوپچاس حفاظ کرام شریک تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ حفاظ کرام کے اس اقدام کا مقصد رسول اکرم (ص) کی حدیث «اني تارك فيكم الثقلين كتاب الله وعترتي أهل بيتي: میں تم میں دو گرانبہا چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں ایک قرآن اور ایک اہل بیت» کو عملی طور پر تعبیر کرنا ہے اور اسی حوالے سے تحریک امام حسین(ع) میں قرآن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

طایی کے مطابق عزاداری کرتے ہوئے جلوس حرم اور روضہ مقدس امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع)  کے درمیان سے گذرے جنہوں نے اہل بیت اور قرآن سے تجدید بیعت اور عقیدت کا اظھار کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ حفاظ کرام کا سالانہ جلوس گذشتہ دس سالوں سے تواتر کے ساتھ اس رسم کو انجام دے رہا ہے۔/

3748117

نظرات بینندگان
captcha