دبئی؛ خواتین قرآنی مقابلوں کا اختتام

IQNA

دبئی؛ خواتین قرآنی مقابلوں کا اختتام

8:09 - November 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3505350
بین الاقوامی گروپ- تیسرا «شیخه فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلہ اختتام کو پہنچ گیا۔

ایکنا نیوز-  روزنامه البیان کے مطابق تیسرا «شیخه فاطمه بنت مبارک» گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا جسکے آخری روز چاڑ، امارات، برونائی، تاجیکستان اور ٹوگو کی طالبات نے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

اس کے اگلے روز  لیبیا، نایجریا، پاکستان، امریکا، گینه بیسائو اور البانیہ کے نمایندوں نے مقابلے میں حصہ لیا جہاں حاکم دبیی کے مشیر خصوصی ابراهیم محمد بوملحه اور دیگر حکام موجود تھے۔

 

«شیخه فاطمه بنت مبارک» مقابلوں میں ٹاپ ٹین پر آنے والے نمایندوں کو جمعے کے دن اختتامی تقریب میں قیمتی انعامات دیے جائیں گے.

 

قابل ذکر ہے کہ تیسرے «شیخه فاطمه بنت مبارک» بین الاقومی مقابلے گذشتہ اتوار سے شروع ہویے تھے جنمیں ۶۳ ممالک سے طالبات شریک تھیں جبکہ ایران کی نمایندگی زہرا خلیلی ثمرین کررہی تھی۔/

3763634

 

نظرات بینندگان
captcha