دبئی بین الاقومی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

IQNA

دبئی بین الاقومی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

7:46 - November 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3505362
بین الاقوامی گروپ- دبئی میں منعقدہ تیسرے «شیخه فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں منعقدہ تیسرے «شیخه فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان کردیا گیا اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔

 

«شیخه فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلوں میں بحرین کی «ساره محمد عبدالله حسن حسینی» نے مقام اول حاصل کیا ہے۔

 

سینیگال کی«میمونة لو»، الجزایر کی «خولة عزوز» دوم اور سوم آنے والوں میں شامل ہیں جبکہ امریکہ کی  «فرحية ادن شیخ» اور ایران کی«زهرا خلیلی ثمرین» نے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

امارات کی «نورمحمد سلطان الحمودی»، موریتانیہ کی «مسعمدة الطلبة» چھٹی اور ساتویں پوزیشن جبکہ مصر کی «نورا احمد البسیونی» اور کینیا کی «خنساءحسین احمد» مشترکہ طور پر آٹھویں اور نایجریا کی «زینب ریاحی موسی» دسویں پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 

دبئی میں منعقدہ تیسرا «شیخه فاطمه بنت مبارک» مقابلہ حفظ اس تقریب کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا جسمیں ۶۳ ممالک کے نمایندے اور حافظات شریک تھیں۔/

3764512

نظرات بینندگان
captcha