کینیڈا میں جشن میلاد النبی(ص) کی تیاریاں

IQNA

کینیڈا میں جشن میلاد النبی(ص) کی تیاریاں

9:19 - November 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505370
بین الاقوامی گروپ- کینیڈا کے شہر کلگری میں مسلم کیمونٹی جشن میلاد کی تیاری کررہی ہے۔

ایکنا نیوز-روزنامه  کلگری هیرالڈ کے مطابق کلگری میں مسلم برادری میلادالنبی تقریبات کی تیاریاں کررہی ہے تاکہ جشن میلاد شایان شان طریقے سے منایا جاسکے۔

 

کینیڈا کی مسلم کونسلISCC)  کے تعاون سے ربیع الاول کے بارہ تاریخ تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

مسلم کونسل کے ڈپٹی «عطار محمود» کا اس حوالے سے کہنا تھا: مسلمان میلاد النبی کو اہم ترین موقع شمار کرتے ہیں اور اس موقع پر خاص اہتمام کراتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا : گذشتہ سال کلگری مسجد میں ہزاروں لوگ میلاد النبی منانے آیے تھے اور جگہ کم پڑگیی تھی۔

 

ربیع الاول کے مہیینے میں ہر رات یہاں مسجد میں علما سیرت النبی پر خطاب کرتے ہیں جبکہ کونسل کے سربراہ

 

«امام سید سهروردی» کی زیر نگرانی دیگر پروگرامز بھی منعقد ہوتے ہیں۔

 

کینیڈا کی مسلم کونسل اور دیگر علما نے وزیراعظم «جاسٹن ٹروڈو» سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم میلاد کو رسمی طور پر پارلیمنٹ میں تسلیم کیا جائے۔

 

عطار محمود کا کہنا ہے: اس دن کو رسمی طور پر قبول کرنے سے موقع ملے گا کہ اسلام کا مقدس پیغام امن و محبت تمام لوگوں تک پہنچ سکے۔/

3765018

 

نظرات بینندگان
captcha