آیسسکو نے اسرائیل کی مذمت کردی

IQNA

آیسسکو نے اسرائیل کی مذمت کردی

8:39 - January 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3505627
بین الاقوامی گروپ- مقبوضہ علاقوں میں تاریخی مقامات نابود کرنے کے اقدام کی آیسسکو نے مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی UNA کے مطابق اسلامی ثقافتی تنظیم آیسسکو ISESCO نے شمالی قدس میں واقع تاریخی آثار مٹانے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کردی۔

 

تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے: صھیونی رژیم ان تاریخی علامات کو ختم کرکے فلسطینی تمدن سے دشمنی کا ثبوت دے رہا ہے اور یہ اقدام تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار کی جاسکتی ہے۔

 

آیسسکو نے تمام متعلقہ اداروں بالخصوص یونیسکو سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ان اقدامات کو روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

مذکورہ مقامات اس سے پہلے اسرائیلی آثار قدیمہ کے ماہرین کے توسط سے کشف کیا گیا تھا جنمیں قدیم عمارتیں، کنویں، کارخانے سمیت مختلف تاریخیں آثار موجود ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان مقامات کی تاریخی علامات ۱۲۰۰ سال قبل سے ملتی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل یہاں پر لاجیسٹیک مرکز برایے (مودیعین) قایم کرنے کے نام پر ان آثار کو مٹا رہا ہے۔/

3781660

نظرات بینندگان
captcha