ایکنا سے گفتگو؛ انڈین قرآء پر تنقیدی نظر

IQNA

ایکنا سے گفتگو؛ انڈین قرآء پر تنقیدی نظر

8:38 - January 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505634
بین الاقوامی گروپ ــ انڈیا میں قرآنی مقابلوں کے ایرانی جج مهدی عباسی نے بھارتی قرآء کے حوالے سے تنقیدی جایزہ پیش کیا۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں ایرانی قاری اور حافظ قرآن مهدی عباسی جو نامور ریسلر بھی ہے انہوں نے انڈیا کے قرآنی مقابلوں میں بطور جج شرکت کی۔

 

دھلی نو میں هفته وحدت کے حوالے سے منعقدہ  حسن قرآت اور حفظ کے انیسویں قرآنی مقابلوں میں شریک ایرانی جج نے ایکنا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا : انڈیا میں میرا پہلا سفر تھا اور یہاں قرآنی معیار دیکھنے کو ملا۔

 

عباسی کا کہنا تھا کہ جسطرح سے انڈین قرآء نے صلاحیتوں کا اظھار کیا درست رہنمائی کے ہمراہ اس سے بہت بہتر ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: قرآء اور حفاظ کی کاوشیں قابل قدر ہیں تاہم درست منصوبہ بندی اور پروگرامنگ سے انکے معیار کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ قرآء اصول و ضوابط کا خیال رکھتے ہیں تاہم جسطرح ہونا چاہیے اس سے اب بھی انکا فاصلہ برقرار ہے اور اس حوالے سے کام کی ضرورت باقی ہے۔

 

درست تقلیدی انداز اپنانے پر زور دیتے ہوئے انکا کہنا تھا: میری نظر میں انڈین قرآء تقلیدی عمل میں کچھ کمزوری دیکھاتے ہیں اور اس حوالے سے انکو رہنمائی کرنا اہم ہے۔/

/3771998

نظرات بینندگان
captcha