ایکنا نیوز- الاتحاد نیوز کے مطابق ھلال احمر کی ٹیم نے گذشتہ روز ۱۰۴ ٹن خوراک یمن کے صوبہ حضرموت کے لیے امارات کی جانب سے ارسال کرنے کی خبر دی۔
کہا جاتا ہے کہ اس امداد کا مقصد قحط سے دوچار عوام کی مدد کرنا ہے تاہم اسکے پشست پر کیا مقاصد پوشیدہ ہیں آنے والے وقت میں ظاہر ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ یمن پر بم باری کرنے والے سعودی الاینس میں امارات اہم کرداد ادا کررہا ہے اور انکے طیارے وہاں پر بم باری کرنے والوں میں نمایاں ہیں۔
دوسری جانب سال ۲۰۱۹ سے امارات ۶۴۰۲ پیکٹ غذا اور دیگر مواد یمن کے صوبہ حضرموت کے لیے ارسال کرچکا ہے جنکا مجموعی وزن ۵۱۶ ٹن تک قرار دیا جاتا ہے۔/