ایران کی شرکت کے ساتھ؛ قزاقستان کے مرکز آستانه میں جشن نوروز

IQNA

ایران کی شرکت کے ساتھ؛ قزاقستان کے مرکز آستانه میں جشن نوروز

8:35 - March 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3505889
بین الاقوامی گروپ- جشن نوروز میں تاجیکستان، افغانستان، ازبکستان، کرغیزستان اور آذربایجان کی شرکت کے ساتھ منایا گیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق جشن نوروز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

اوزقبای باروژان نے کہا: نوروز کے جشن اور رسم سے آشنائی ایک ضرورت ہے کیونکہ نوروز کا پیغام انسان دوستی اور انسانیت کا احترام ہے جو صدیوں سے دنیا کے مختلف حصوں میں جلوہ افروز ہوتا آرہا ہے۔

 

قزاقستان میں ایرانی ثقافتی سفیر علی کبریایی‌زاده نے جشن نوروز پروگرام سے خطاب میں کہا: نوروز ایک اہم موقع ہے جسمیں انسان دوستی کو فروغ ملتی ہے اور آج اسکی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔

ایران کی شرکت کے ساتھ؛قزاقستان کے مرکز آستانه میں جشن نوروز

انکا کہنا تھا: صدیوں سے نوروز منانے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک رسم تک محدود نہیں کیونکہ رسم منسوخ ہوتی ہے یا وقت کے ساتھ ختم ہوتی ہے مگر نوروز کے وجود میں رہنے کا مطلب ہے کہ اس میں انسانی فطرت سے مطابقت موجود ہے جسکی وجہ سے نوروز باقی رہا ہے۔

 

کبریایی‌زاده نے مزید کہا کہ نوروز ایک طرز فکر ہے جسمیں انسانی سعادت، امن ومحبت اور دوستی کا لحاظ رکھا جاتا ہے انہوں نے  دسرخواں ہفت سین اور مختلف ممالک میں جشن نوروز کے حوالے سے بھی اظھار خیال کیا۔/

3799036

نظرات بینندگان
captcha