تاذہ ترین صورتحال/ دمشق پر ہوائی حملہ ناکام

IQNA

تاذہ ترین صورتحال/ دمشق پر ہوائی حملہ ناکام

11:09 - May 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506130
بین الاقوامی گروپ- سعودی اخبار «الشرق الاوسط» کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک نے ایران سے مقابلے کے لیے امریکی فورسز کی تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز نے سعودی اخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج فارس کونسل کے بعض ممالک نے امریکی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سعودی اخبار کے مطابق دوطرفہ رضامندی سے اس اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

روزنامه «الشرق الاوسط» کے مطابق اس اقدام کا مقصد علاقے کو جنگ سے بچانا اور امریکی مفادات کا تحفظ بتایا جارہا ہے۔

 

دمشق پر ہوائی حملہ ناکام

تاذہ ترین صورتحال/ دمشق پر ہوائی حملہ ناکام

رشیا الیوم کے مطابق شامی میزائیل ڈیفنس سسٹم نے جولان ہائٹس اور جنوبی علاقوں سے فائرشدہ میزائیلوں کو ہوا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

 

شامی فورسز کے مطابق علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملہ آور طیاروں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے، تاہم شام میں انسانی حقوق کے ڈایریکٹر رامی عبدالرحمن نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت میں کم از کم تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ میزائیل «الکسوة» میں فائر کیے گیے ہیں جہاں ایران اور حزب اللہ کے اسلحوں کے گودام موجود ہیں۔/

3812422

نظرات بینندگان
captcha