اسکندریه؛ نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

IQNA

اسکندریه؛ نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

8:37 - January 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507139
بین الاقوامی گروپ- مصر کے اسکندریہ میوزیم میں اسلام، مسیحیت اور یھودیت کے حوالے سے نمائش منعقد کی گئی جس میں مملوکی دور کا نایاب تاریخی قرآن پیش کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المصری الیوم کے مطابق اسکندریہ قومی میوزیم کے ڈائریکٹر ابتسام خلیل کا کہنا تھا: مذکورہ نمایش مارچ تک جاری رہے گی اور اس میں اسلام، مسیحیت اور یهودیت سے متعلق نایاب آثار پیش کیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: نمائش میں یہودیت سے متعلق چھ نایاب نسخے شامل ہیں جنمیں مقدس صندوق بھی موجود ہیں جنپر عبری زبان میں عبارات درج ہیں۔

 

ابتسام خلیل کے مطابق مسیحی آثار میں مقدس صندوق غسل تعمید کا برتن بھی پیش کیا گیا ہے۔

 

اسکندریہ میوزیم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا: اسلامی آثار میں مملوکی دور کے خطاط یاقوت بن عبدالله کا نسخہ موجود ہے جو سال ۶۷۴ قمری دور سے متعلق بتایا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: نمایش میں مملوکی دور کے چراغ، شمعدان اور دیگر وسائل بھی شامل ہیں۔

 

ابتسام خلیل کے مطابق نمایش کی نظارت خالد العنانی، وزیر سیاحت کررہے ہیں اور نمایش کا مقصد یہاں کے آثار قدیمہ سے لوگوں کو روشناس کرانا ہے۔/

3873232

 

نظرات بینندگان
captcha