سردار سلیمانی کی شہادت نے سب کو سوگوار کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نائب سربراہ

IQNA

سردار سلیمانی کی شہادت نے سب کو سوگوار کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نائب سربراہ

9:17 - January 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507142
بین الاقوامی گروپ- ایران اسلامی ممالک کے لیے نمونہ کامل ہے- یکجہتی کونسل وفد کی مکارم شیرازی سے ملاقات

سردار سلیمانی کی شہادت نے سب کو سوگوار کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نائب سربراہ

ایکنا نیوز- دورہ ایران پر آئے  یکہتی کونسل وفد جسمیں شیعہ اور سنی نامور علما شامل ہیں انکے اہم رکن نائب امیرجماعت اسلامی نے مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی سے خصوصی ملاقات میں امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل نے مرجعیت کو ایران اسلامی کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکا امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک ایران کے ساتھ ہوتے اور تسلط کو قبول نہ کرتے تو حالات کچھ اور ہی ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے حکام دوسروں کی خشنودی حاصل کرنے اور اس فانی دنیا کی زندگی کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرجع دینی آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تفسیرنمونہ کو گرانقدر سرمایہ اور اہم تفسیر قرآن قرار دیا جس سے شیعہ سنی سب استفادہ کرتے ہیں۔

سردار سلیمانی کی شہادت نے سب کو سوگوار کردیا ہے۔ جماعت اسلامی نائب سربراہ

ملی یکجہتی کونسل نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو بھی سردار محاذ استقامت کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تحریرکیا گیا ہے کہ ہمارا وفد پاکستان سے ایران آیا ہے تاکہ شہید اسلام سردارجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آپ کی خدمت میں ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کی خدمت میں اور پورے ملت ایران کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت اور تسلیت پیش کریں۔ تعزیتی پیغام میں تحریر کیا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شہادت امت اسلامی کی بیداری کا باعث بنے گی اور استکباری طاقتیں اسلامی ممالک سے بے دخل ہوکر رہیں گی۔

نظرات بینندگان
captcha