قطر؛ حفظ مقابلوں میں ۳۸ هزار طلباء کی رجسٹریشن

IQNA

قطر؛ حفظ مقابلوں میں ۳۸ هزار طلباء کی رجسٹریشن

7:35 - January 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507151
بین الاقوامی گروپ- وزارت اوقاف قطر کے مطابق طلبا کے سالانہ حفظ مقابلوں میں ۳۸ ہزار طلباء نام لکھوا چکے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے thepeninsulaqatar، کے مطابق  وزارت اوقاف و امور اسلامی قطر کا کہنا ہے کہ انسٹھویں سالانہ حفظ مقابلوں میں بڑی تعداد میں نام طلباء حصہ لیں گے۔

 

ادارے کے مطابق اب تک ۳۸ ہزار طلبا اور طالبات نام داخل کراچکی ہیں جنمیں مختلف عمر کے طلباء شامل ہیں۔

 

گذشته سال ۳۴ هزار طالبات اور طلباء ۴۰۴ اسکولوں سے مقابلوں میں شریک تھے۔

 

مذکورہ مقابلے ہر سال طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے اسکولوں کے درمیان منعقد کرائے جاتے ہیں۔

 

اس سال کے مقابلے دو فروری سے شروع ہوں گے۔/

3873936

نظرات بینندگان
captcha