اسٹاک ہوم میں؛ ایام فاطمیه کے حوالے سے مجالس کا اہتمام

IQNA

اسٹاک ہوم میں؛ ایام فاطمیه کے حوالے سے مجالس کا اہتمام

8:19 - January 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507156
بین الاقوامی گروپ- سوئیڈن کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں فارسی اور انگریزی زبان میں مجالس ہوں گی۔

ایکنا نیوز- امام علی(ع) اسلامی مرکزنے ایام فاطمیہ کی شہادت کے حوالے سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایام فاطمیہ کے حوالے سے خواتین کے لیے سیرت فاطمی پر خصوصی مجالس ہوں گی۔

 

اسٹاک کے امام علی(ع) اسلامی مرکز کی مجالس میں فارسی زبان میں مجالس منگل ۲۸ جنوری سے روزانہ شام سات بجے  شروع ہوں گی جو جمعرات تک جاری رہیں گی۔

 

مجالس میں تلاوت قرآن، قرائت زیارتنامه حضرت زهرا (س)، خطاب، عزاداری کے علاوہ نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

مجالس سے  حجت‌الاسلام والمسلمین جهانگیر سیرت اور شهادت حضرت فاطمه زهرا(س) پر جمعے کو شام سات بجے انگریزی میں خطاب کریں گے۔/

3874364

نظرات بینندگان
captcha