ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الاهرام کے مطابق جامعہ الازھر کے تعاون سے منعقدہ سیمینار آج اختتام پذیر ہوگا جسمیں اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
وزارت اوقاف و امور اسلامی کے نمایندے، دارالافتاء اور دیگر اہم اداروں کے نمایندے، علما اور ماہرین کے علاوہ چھیالیس ممالک سے دانشور اس سیمینار میں شریک ہیں۔
احمد الطیب، شیخ الازهر، کا کہنا تھا کہ جامعہ الازهر اس سیمینار کے زریعے سے امن کا پیغام دے گا اور کوشش کی جائے گی کہ ثابت کیا جائے کہ اسلام کا تشدد سے کوئی رابطہ نہیں۔/