داعش نے ایک عراقی ماں کو 4 بچوں سمیت آگ میں زندہ زندء جلا دیا

IQNA

داعش نے ایک عراقی ماں کو 4 بچوں سمیت آگ میں زندہ زندء جلا دیا

20:26 - January 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502298
بین الاقوامی گروپ: عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے
داعش نے ایک عراقی ماں کو 4 بچوں سمیت آگ میں زندہ زندء جلا دیا

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراق کے الحویجہ علاقہ میں ایک ماں اس کی تین بیٹیوں اور اس کے 9 سالہ بچے کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو عام شہریوں کے سامنے آگ میں زندہ زندہ جلادیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان افراد پر پہلے تیل چھڑکا اور پھر انھیں آگ لگا دی۔ داعش کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ خونخوار وہابی د ہشت گرد اس سے قبل بھی اس قسم کے  کئی بھیانک جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha