پاکستان؛ ایام فاطمیہ پر مجالس اور عزاداری کا آغاز

IQNA

پاکستان؛ ایام فاطمیہ پر مجالس اور عزاداری کا آغاز

7:40 - February 27, 2017
خبر کا کوڈ: 3502574
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے مختلف شہروں کے امام بارگاہوں اور مساجد میں مجالس عزا کا آغاز آج رات سے ہورہا ہے

پاکستان؛ ایام فاطمیہ پر مجالس اور عزاداری کا آغاز


ایکنا نیوز- ملک بھر کی طرح کویٹہ شہر میں بھی ایام شہاد ت حضر ت فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ آج رات سے شروع ہورہا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں مجالس اور محافل عزا منعقد کی جارہی ہیں جن میں معروف ذاکر اور علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ کئی مقامات پر شہادت جناب فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے اگلے دنوں میں جلوس بھی برآمد کیے جائیں گے، دوسری طرف خؤاتین کی جانب سے شہر کے مختلف مدارس میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، یہ مجالس امام بارگاہوں اور مومینن کے گھروں میں بھی منعقد ہورہی ہیں، ان مجالس میں خطباء جناب سید ہ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انکی مظلومانہ شہادت کو بیان کرتےہیں ۔ اسی طرح شہر کی مختلف شاہراہوں پر بھی ایام فاطمیہ (ع) سے متعلق پوسٹرز اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ جناب فاطمہ زہرا (س) مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی اکلوتی بیٹی ہیں ،تاریخ اسلام کے مطابق آپ کی شہادت رسول اللہ ـ(ص) کی رحلت کے صرف 90 روز بعد واقعہ ہوئی ، روایت میں ہے کہ در زہرا(ع) پر جابر وظالم علی ابن ابی طالب (ع) سے بیعت طلب کرنے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ علی کو باہر نکالو ورنہ اس گھر کو آگ لگادی جائے گی، اور پھر وہی کیا در فاطمہ (ع) کو جلایا، اسی دوران ایک ملعون نے دروازے کو دھکا دیا دروازہ بنت محمد (ع) پر گرا اور آپ (ع) زخمی ہوگئیں، حضرت علی کو حکمرانوں نے قید کرلیا ۔ اس سانحہ کے بعد 3 جمادی الثانی کو آپ (ع) اس دنیا فافی سے کوچ کرکے اپنے بابا حضرت محمد مصطفی (ص) سے جاملیں۔

نظرات بینندگان
captcha