ڈنمارک؛ امام علی(ع) مسجد میں دارالقرآن کا افتتاح

IQNA

ڈنمارک؛ امام علی(ع) مسجد میں دارالقرآن کا افتتاح

8:03 - February 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502583
بین الاقوامی گروپ: ڈنمارک کے دارالحکومت کپنھاگ کی امام علی مسجد میں قرآنی شعبے کا افتتاح کیا گیا

ڈنمارک؛ امام علی(ع) مسجد میں دارالقرآن کا افتتاح


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز«قاف» کے مطابق کپنھاگ کی امام علی(ع) مسجد میں قرآنی مرکز کا افتتاح کیا گیا ۔ تقریب کے آغاز میں ہمبرگ کے قاری «حسین امیری» نے تلاوت کی جسکے بعد امام علی(ع) مسجد کے متولی اور دارالقرآن مرکز کے بانی حجت‌الاسلام‌والمسلمین سیدمحمدمهدی خادمی» ، دارالقرآن کے ڈایریکٹر«سیدیحیی حسینی»، اور ڈپٹی ڈایریکٹر «سیدلبیب الموسوی» نے فارسی اور عربی زبان میں خطاب کیا

تقریب کے اختتام پر شیعہ سوشل ورکر «یاسمن ترکی‌پور» نے ڈینش زبان میں تقریب سے خطاب اور عوام کو اس مرکز کی قرآنی خدمات سے استفادے کی درخواست کی

قابل ذکر ہے کہ اس مرکز میں قرائت قرآن، احکام، تجوید، حفظ، لحن و صوت، مخارج و صفات حروف، تفسیر و فهم قرآن اور دیگر قرآنی کلاسز منعقد ہوں گی جنمیں تجربہ کار اساتذہ درس قرآن دیں گے۔


«کپنهاگ» میں امام علی (ع) مسجد کو ڈنمارک میں شیعوں کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

دو ہزار ایک سو مربع میٹر پر واقع امام علی مسجد کو آیت اللہ العظمی سیستانی کے ادارے کے تعاون سے تعمیر کی گیی ہے جسمیں بیک وقت ایک ہزار پانچ سو افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جبکہ سیمینار وغیرہ کے لیے ایک ہال بھی موجود ہے

جدید اور خوبصورت طرز پر تعمیر شدہ اس مسجد کے میناروں اور دیواروں پر قرآنی آیات کی خطاطی بھی قابل دید ہے۔

ڈنمارک؛ امام علی(ع) مسجد میں دارالقرآن کا افتتاح


3578633

نظرات بینندگان
captcha