جامعہ امام صادق کویٹہ کی موسم سرما قرآنی کلاسز کا اختتام

IQNA

جامعہ امام صادق کویٹہ کی موسم سرما قرآنی کلاسز کا اختتام

8:06 - February 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502584
بین الاقوامی گروپ: سہ ماہی قرآنی کلاسز کے اختتام پر تقریب انعامات منعقد اور کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے

جامعہ امام صادق کویٹہ کی موسم سرما قرآنی کلاسز کا اختتام

ایکنا نیوز- کویٹہ کے جامعہ امام صادق(ع) میں طالبعلوں کے لیے سہ ماہی قرآنی کورسز کے اختتام پرمدرسے میں خوبصورت تقریب منعقد کی گیی جسمیں بچوں کے علاوہ انکے والدین بھی شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد جامعہ امام صادق(ع) کے پرنسپل حجت الاسلام جمعہ اسدی نے خطاب میں قرآنی کلاسز کی اہمیت پر خطاب میں کہا : بلاشبہ عصر حاضر میں جہاں سوشل میڈیا پر بچوں کے افکار کو گمراہ کرنے کے حوالے سے بے تحاشا پروگرامز پیش کیے جاتے ہیں ان حالات میں بچوں کی قرآنی تربیت سے غفلت بہت بڑی غلطی ہوگی۔

جامعہ امام صادق کویٹہ کی موسم سرما قرآنی کلاسز کا اختتام

پروگرام کے اختتام پر قرآنی کلاسز میں کارکردگی انجام دینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔

قابل ذکرہے کہ جامعہ امام صادق(ع) کویٹہ میں ہر سال موسم سرما کی تعطیلات میں بچوں کے لیے قرآن مجید، احکام ، عقاید اور اخلاق کی کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے جنمیں بچے اور بچیاں شرکت کرتی ہیں۔

جامعہ امام صادق کویٹہ کی موسم سرما قرآنی کلاسز کا اختتام

نظرات بینندگان
captcha