عراق، داعش شدت پسند پسپا، اجتماعی قبر سے 4 ہزار لاشیں برآمد

IQNA

عراق، داعش شدت پسند پسپا، اجتماعی قبر سے 4 ہزار لاشیں برآمد

9:04 - February 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502585
بین الاقوامی گروپ:ملکی فوج نے موصل کوداعش سے آزاد کرانے کی کارروائی گزشتہ برس اکتوبرمیں شروع کی تھی۔ عراقی فوج نے موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق اس فوجی کارروائی کے کمانڈر یحیٰی رسول کے مطابق سریع الحرکت دستوں نے الجوسق نامی علاقے سے داعش کو پسپا ہونے پرمجبورکردیا ہے۔ انھوں نے اسے موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے جاری کارروائی میںایک نمایاں پیش رفت قراردیاہے۔

یحییٰ رسول کے بقول اب موصل کے مغرب میں واقع اس پل کاایک حصہ ملکی دستوں کے کنٹرول میں ہے۔ ملکی فوج نے موصل کوداعش سے آزاد کرانے کی کارروائی گزشتہ برس اکتوبرمیں شروع کی تھی۔ عراقی فوج نے موصل کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے داعش کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے جبکہ عراقی فورسزکے آپریشن کے باعث 10 ہزار افراد نقل مکانی کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق شہر موصل کے مضافاتی علاقے سے اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے4ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دہشت گرد2014 میںان افرادکوویگنوںاورٹرکوں پر دیگر علاقوں سے یہاں لائے تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ اکثر افرادکوگولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ داعش نے 10 جون 2014 کو موصل شہر پر قبضہ کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں اورفوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کے6 ماہ بعد قتل کرنا شروع کردیا گیا تھا۔


نظرات بینندگان
captcha