عراقی قاریہ نے جیت کوعراقی رضاکاروں کے نام کردیا

IQNA

عراقی قاریہ نے جیت کوعراقی رضاکاروں کے نام کردیا

6:45 - April 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3502889
بین الاقوامی گروپ: چونتیسویں مقابلوں میں سوم حاصل کرنے والی قاریہ نے جیت کو خدا کی رحمت قرار دیتے ہوئے اس کام کو عراقی رضاکاروں سے منسوب کردیا

عراقی قاریہ نے جیت کوعراقی رضاکاروں کا نام کردیا


ایکنا نیوز- تہران کے بین الاقوامی مقابلوں کے حفظ مقابلے میں مقام سوم حاصل کرنے والی حافظہ زینب عدنان محمدحسن نے ایکنا نیوزسے گفتگو میں کہا : تیرہ سال کی عمر میں خدا کے لطف کرم سے قرآن مجید حفظ کیا۔


انہوں نے اس اعلی معیار کے مقابلوں میں شرکت اور مقام سوم حاصل کرنے پر خوشی کا اظھار کیا اور خدا کا شکر بجالاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اپنی جیت کو قربانی پیش کرنے والے رضا کار عراقی جوانوں سے منسوب کرتی ہوں جو ہمارے دفاع کے لیے اس وقت جانفشانی کررہے ہیں۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عراقی میں خواتین کے لیے بین الاقوامی سطح پر مقابلے اس وقت نہیں ہورہے البتہ قومی سطح پر مختلف مقابلے منعقد ہوتے آرہے ہیں۔

3593751

نظرات بینندگان
captcha