مسلمانوں نے عبادت کے بعد عید کی خوشی منائی

IQNA

مسلمانوں نے عبادت کے بعد عید کی خوشی منائی

10:38 - June 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503200
بین الاقوامی گروپ: دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کی عبادت کے بعد مسلمانوں نے گرمجوشی سے عید فطر منائی

مسلمانوں نے عبادت کے بعد عید کی خوشی منائی


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق رمضان المبارک کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں گرمجوشی سے عید فطر کی خوشیاں منائی جارہی ہیں اور مختلف تقریبات اور پروگراموں میں لوگ بچوں اور فیملیز کے ہمراہ جوش و خروش سے عید میں لگے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں عید اور عید سے پہلے ٹرانسپورٹ پر بے پناہ رش کی وجہ یہ ہے کہ لوگ مختلف علاقوں سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور لوگ عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں کا بھی رخ کرتے ہیں۔

مسلمانوں نے عبادت کے بعد عید کی خوشی منائی

افغانستان کی سخت سیکورٹی حالات کے باوجود لوگ عید کی خوشیاں مناتے ہیں اور فورسز سیکورٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں ۔

فلسطینی بچوں کی خوشی بھی عید میں قابل دید ہوتی ہے اور بچے شوق کے ساتھ " اسپایڈر مین " کے لباس کے ساتھ مختلف انداز میں خوشی کا اظھار کرتے ہیں اور غبارے و کھلونوں کی خریداری ان دنوں عروج پر ہوتی ہے۔

مسلمانوں نے عبادت کے بعد عید کی خوشی منائی

3613575

نظرات بینندگان
captcha