کینیڈا میں اسلام مخالف پارٹیوں کے خلاف مظاہرہ

IQNA

کینیڈا میں اسلام مخالف پارٹیوں کے خلاف مظاہرہ

13:29 - August 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503415
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے شہر ونکوور میں اسلام مخالف گروپوں اور اقدامات کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا جائے گا

کینیڈا میں اسلام مخالف پارٹیوں کے خلاف مظاہرہ


ایکنا نیوز- خبررساں ادارہ «straight» کے مطابق ریاست کلمبیا میں نسل پرستی مخالف گروپوں کے تعاون سے اسلام مخالف تنظیموں کے خلاف پرامن مظاہرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے

مظاہرے کے حامی تنظیم کے رکن «ایزابل روو کاڈنر» کا اس بارے میں کہنا ہے: ہم مدت سے نسل پرستوں کی سرگرمیوں کا جایزہ لے رہے ہیں اور انکی مذمت کے حوالے سے ہم نے مظاہرہ کا اہتمام کیا ہے۔


ونکوور میں نسل پرست مخالف کمیٹی نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ آج ٹھیک ساڑھے بارہ بجے نسل پرستی کے خلاف نعروں والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر کمپلیکس ہال کے باہر جمع ہوجائیں۔

تین گھنٹے کے مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

3631048

نظرات بینندگان
captcha