ہندوستان۔ دینی مدارس کی سرگرمی پر پابندی

IQNA

ہندوستان۔ دینی مدارس کی سرگرمی پر پابندی

15:09 - March 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3516106
ایکنا: الیکشن ایام کے قریب آنے پر عدالت نے ایک ریاست میں مدارس کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکنا نیوز- ہندوستانی عدالت نے ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں اسلامی اسکولوں پر پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے بہت سے ہندوستانی مسلمانوں اور عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قوم پرست حکومت کے درمیان خلیج بڑھ سکتی ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے عدالتی حکم نے ریاست اتر پردیش میں مذہبی اسکولوں کے انتظام سے متعلق 2004 میں منظور کیے گئے قانون کو ختم کر دیا۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ان اسکولوں کی سرگرمیاں ہندوستانی آئین میں درج سیکولرازم کی خلاف ورزی کرتی ہیں، اس عدالت نے طلباء کو روایتی اسکولوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔

اسٹیٹ ریلیجیئس اسکول ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے 25,000 اسکولوں کے 27 لاکھ طلباء اور 10,000 اساتذہ متاثر ہوں گے۔

ریاست اتر پردیش کی 240 ملین آبادی میں سے 5 فیصد مسلمان ہیں۔

بھارت میں اپریل اور جون کے درمیان عام انتخابات ہوں گے، جن میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت متوقع ہے۔

مسلمانوں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ اراکین اور اس سے وابستہ افراد پر اسلام مخالف نفرت انگیز تقاریر کو فروغ دینے اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ یہ اس وقت ہے جب مودی بھارت میں مذہبی امتیاز کے وجود سے انکار کرتے ہیں۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ حکومت تاریخی غلطیوں کو درست کر رہی ہے، جس میں 1992 میں تباہ ہونے والی 16ویں صدی کی مسجد کے مقام پر ایک ہندو مندر کا حالیہ افتتاح بھی شامل ہے۔/

 

4206918

نظرات بینندگان
captcha