مسجدالاقصی میں فلسطینیوں نے نماز عید ادا کی + تصاویر و ویڈیو

IQNA

مسجدالاقصی میں فلسطینیوں نے نماز عید ادا کی + تصاویر و ویڈیو

6:08 - April 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3516198
ایکنا نیوز- ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے فوج کے سخت حفاظتی صہیونی رکاوٹوں کے باوجود نماز عید مسجد الاقصی میں ادا کی۔

ایکنا نیوز- فلسطین الیوم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے فوج کے سخت حفاظتی صہیونی رکاوٹوں کو توڑتے ہویے مسجد الاقصی میں نماز عید ادا کی۔

نماز کے خطبوں میں مسجد الاقصیٰ کے مبلغ نے اس مسجد میں نمازیوں کی مسلسل موجودگی ان مشکوک اور خطرناک منصوبوں سے نجات کا وسیلہ قرار دیا جو حملہ آور اس مسجد میں مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسجد اقصیٰ ایک سرخ لکیر ہے کہا: اہل فلسطین یا عالم اسلام کے مشرق و مغرب میں مسلمان بے حرمتی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مسجد اقصیٰ کے مبلغ نے اپنے عید الفطر کے خطبہ میں کہا: فلسطینی عوام کی استقامت ان کی وفاداری کا ثبوت ہے اور وہ واضح طور پر حق پر ہیں۔

نیز مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کے پہلے دن کے موقع پر نمازیوں کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان عید کی تکبیریں بلند کی گئیں جنہوں نے مبارکبادوں کا تبادلہ کیا اور مسجد کے داخلی راستوں پر مٹھائیاں تقسیم کرنے لگیں۔

المیادین نیوز سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے عیدالفطر کی نماز کے بعد مسجد اقصیٰ میں متعدد نمازیوں پر حملہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز اس مسجد پر آبادکاروں کے نئے حملے کی تیاری کے لیے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکل جانے پر مجبور کر رہی ہیں۔

ویڈیو کا کوڈ
 
اقامه نماز عید فطر در مسجدالاقصی با حضور هزاران فلسطینی + فیلم و عکس
 
 4209804

نظرات بینندگان
captcha