سوڈانی میڈیا: خواتین کے گروپ نے 99 دن میں قرآن حفظ کرلیا ہے

IQNA

سوڈانی میڈیا: خواتین کے گروپ نے 99 دن میں قرآن حفظ کرلیا ہے

4:02 - April 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516289
ایکنا: سوڈانی میڈیا کے مطابق خواتین کا ایک گروپ ننانوے دن میں قرآن حفظ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ایکنا نیوز، النلین نیوز کے مطابق، سوڈانی خواتین کے قرآن حفظ کرنے کے منصوبے کی سربراہ ڈاکٹر امال عبدالسلام نے کہا: 54 سوڈانی خواتین، ایک معجزہ کے مترادف عمل میں، 99 دنوں کے اندر قرآن حفظ کورس میں شرکت کر کے پورا قرآن حفظ کرنے والی بن گئیں۔

 ڈاکٹر عبدالسلام کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو حفظ کا طریقہ سعودی عرب کے ایک شیخ کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا۔

اس رپورٹ میں ذکر کردہ قرآن کے حفظ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

 قرآن حفظ کرنے والی ان 54 خواتین اور لڑکیوں کے اعزاز میں غیر رسمی تقریب سوڈان کے شہر الدمار کے نواحی علاقے میں واقع مسجد شاہدینب میں ڈاکٹر امال عبدالسلام اور شیخ عبید محمد علی کی کاوشوں سے منعقد کی گئی جو کہ نصف صدی سے زیادہ عرصے تک اس مسجد کے امام کی حیثیت سے اس ہدف کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ماضی سے لے کر اب تک، یہ قدیم مسجد باجماعت نمازوں کے لیے ایک مسجد سے زیادہ سرگرم رہی ہے اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قرآنی مجالس، اجتماعات اور لیکچرز کی جگہ فراہم کررہی ہے۔/

 

4212449

 

نظرات بینندگان
captcha