دونوں ممالک کی مسلح أفواج میں تعاون پر تاکید

IQNA

ایرانی صدر چیف آف آرمی سے؛

دونوں ممالک کی مسلح أفواج میں تعاون پر تاکید

4:20 - April 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3516264
ایکنا : ایرانی صدر نے آرمی چیف سے کہہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان أفواج میں تعاون سے علاقے میں امن مستحکم ہوسکتا ہے۔

ایکنا نیوز-  صدارتی ہاوس اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے اس ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ .

 

فریقین کی بات چیت بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر مرکوز رہی۔

 

دونوں اطراف نے علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

 

حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی نے ملاقات میں تاکید کی: ایران اور پاکستان مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنا کر دونوں قوموں اور خطے میں امن و استحکام لا سکتے ہیں۔

 

پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایران پاکستان سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد" قرار دیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے مشترکہ سرحد پر رابطہ کاری کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔/

 

4211899

نظرات بینندگان
captcha