آستانہ حسینی کی بغداد فیسٹیول میں شرکت + ویڈیو

IQNA

آستانہ حسینی کی بغداد فیسٹیول میں شرکت + ویڈیو

4:27 - April 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3516265
ایکنا: آستانہ حسینی نے بغداد فیسٹیول میں پھولوں کی نمایش کے ساتھ شرکت کی ہے۔

آستان مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستان مقدس حسینی کے محکمہ پھول اور پودوں نے 13ویں بغداد انٹرنیشنل فلاور اینڈ پلانٹ فیسٹیول میں شرکت کا اعلان کیا۔ یہ نمائش بغداد کے الزورہ پارک میں منعقد کی گئی ہے۔

 

آستان مقدس حسینی کے شعبہ پھول و پودے کے عہدیدار نے کہا: گزشتہ دس نمائشوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد آستان مقدس حسینی کے شعبہ پھول اور پودوں نے مسلسل گیارہویں سال اس میلے میں شرکت کی ہے۔

 

وہاب الہر نے مزید کہا: اس میلے میں آستان مقدس حسینی کے پھولوں اور پودوں کی فراہمی کا معیار گزشتہ سالوں سے مختلف ہے۔ اس میلے میں آستان مقدس حسینی کے سبزہ زاروں میں اگائے گئے ہزاروں قسم کے پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔ اس میلے میں آستان مقدس حسینی کے اسٹال کو تمام زائرین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔

 

گزشتہ 10 سالوں میں آستان مقدس حسینی کے پھول اور پودے کے حصے کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4211854

نظرات بینندگان
captcha